7 اگست، 2021، 6:17 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84429786
T T
0 Persons
ایرانی کراٹے کھیلاڑی نے ٹوکیو اولمپکس کے طلائی تمغے کو اپنے نام کرلیا

ٹوکیو، ارنا- ایرانی قومی کراٹے ٹیم کے سپر ہیوی کھیلاڑی "سجاد گنج زادہ" نے ٹوکیو اولمکس میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک طلائی تمغے کو اپنے نام کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق، ٹوکیو اولمپکس کے آخری دن میں کراٹے مقابلوں کا 61 اور 75 کلوگرام کی کیٹگیریز میں انعقاد کیا گیا جس میں ایرانی خاتون کھیلاڑی "حمیدہ عباسعلی" سمیت سجاد گنج زادہ نے حصہ لیا۔

خاتون ایرانی کھیلاڑی ٹیمی مرحلے میں کامیابی سے ہمکنار نہ ہوسکی تا م دیگر ایرانی کھیلاڑی سجاد گنج زادہ نے تین فتح، ایک تساوی اور 7 پوانٹس سے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

انہوں نے سیمی فائنل میں ترک حریف کیخلاف کھیلے گئے میچ میں اپنی مکمل مہارت کا جوہر دیکھاتے ہوئے فائنل مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

گنج زادہ نے فائنل مرحلے میں سعودی عرب کے نمائندے "طلارق حمدی" کیخلاف کھیلے گئے میچ میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایک طلائی تمغہ جیت لیا۔

واضح رہے کہ ایرانی کھیل دستے نے ٹوکیو اولمکپس میں مجموعی طور پر 3 طلائی، 2 چاندی اور 2 کانسی کے تمغے جیت لیے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .